Facebook

معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ساٸنسی تو جیحMeraj Ul Nabi (SAWW) Ki Scientific Reason

 ارٹیکل 02


Article 02: 
Meraj Ul Nabi (SAWW) Ki Scientific Reason ???
Selection from Book:
"Articles of Basit"(مقالات باسط)
Author:
Abdul Basit Attari

معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ساٸنسی تو جیح



معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم معجزہ ٢٧رجب الرجب ١٠سن نبوت کو پیش ایا۔شعب ابی طالب سے محصوری کا اختتام ہوا ام المومینین حضرت خدیجة الکبری رضی اللہ تعالی عنہا کے وصال اور شفیق چچا ابوطالب کے وصال کے بعدپیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی دلجوٸی وکمال شرف کے لیے اللہ رب العزت نے حضرت جبراٸیل علیہ السلام کو بھیج کر اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو (قاب قوسین) قرب خاص عطا فرمایا۔رازونیاز(فاوحی ما اوحی ہ)
کی باتیں ہوٸیں ۔
قران ،حدیث اور کتب سیرت میں اس عظیم معجزے کا صراحت سے بیان موجود ہے۔
شعرا ونعت خوانوں نے بھی مختلف انداز اور مختلف زبانوں میں خراج عقیدت پیش کیے ہیں۔
محقیقین وخطباء نے بھی خوب دلچسپی لی اور استطاعت کے مطابق بذریعہ تحریر وتقریر اس معجزہ کی عظمت کا بیان کیا ہے۔
غیر مسلموں ومستشرقین نے انکار معجزہ کے لیے من گھڑت الزام تراشیاں بھی کی ہیں۔جن کا رد علماء اسلام نے مححققانہ اسلوب میں پیش کیا ہے۔جس کی تفصیل اصل کتاب (مقالات باسط) میں  مطالعہ کرسکیں گے۔
ساٸنسی بنیادوں پر اس معجزہ کی تفہیم کے لیے ڈاکٹر اقبال کا یہ شعر اہل علم کے لیے موضوع سخن رہا ہے۔
سبق ملا ہے یہ، معراجِ مصطفی سے مجھے
کہ عالَم بشریت کی زَد میں ہے گردوں
راقم نے اس موضوع پر مکمل ارٹیکل لکھا ہے جسے مسلم ریسرچ سکالرز ارگناٸزیشن سے ڈاون لوڈ کرکے پڑھا جاسکتا ہے۔
میں نے باالخصوص اٸن سٹاٸن کی ماس۔انرجی کی مساوات 
E=MC2
سے تفصیلات ذکر کی ہیں۔
کچھ ملحد ،گمراہ ،بددین ومنکرین حدیث کے اشکالات واعتراضات بھی زیر تحقیق ہیں۔
امت مسلمہ ہر سال ٢٧رجب المرجب کی شب اس عظیم معجزہ کے ذکر خیر کے لیے محافل کا انعقاد کرتی چلی ارہی ہے۔جس سے محبت وعظمت رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم نسل نومیں فروغ پاتی ہے۔
اللہ تعالی ہمیں پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی پکی محبت واطاعت نصیب فرماٸے۔امین بجاہ نبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم ہ


Post a Comment

2 Comments