Facebook

”تلاش مسلم“Search For True Muslim

 ”تلاش مسلم“




بحیثیت مجموعی قوم اخلاقی طور پر کنگال اوربانجھ ہوچکی ہے۔

اسلامی فلسفہ اخلاق اور قرانی اخلاقی انقلاب سے روگرداں براٸے نام مسلم معاشروں کے حقیقی اسلامی ریاست کے قیام کے تمام دعوے بے بنیاد اور کھوکھلے ہوچکے ہیں۔

عنقریب سیاست ،مذہب،تعلیم،ریاستی اداوں سے اعتماد بالکل ختم ہوجاٸے گا۔

اسلامی ریاست سے متعلق حلاق کے نظریات کا فکری وعلمی بنیادوں پر رد تو ممکن ہے لیکن عملی بنیادوں پر اس سے اتفاق کے بغیر چارہ کار نظر نہیں اتا کہ بظاہرحقیقی اسلامی ریاست کا قیام ناممکن ہے۔

افسوس تو اس بات کا ہے  کہ اسلام اور مسلمانوں کے ہوتے ہوٸےہر فرد مروجہ تمام نظاموں سے تنگ اکر کسی اچھے نظام زندگی کی راہ دیکھ رہا ہے ۔

اگر معاشرے کا جاٸزہ لیں اور بطور سیمپل چند مذہبی لوگوں سے سیاسی قاٸدین سے متعلق راٸے معلوم کریں تو کوٸی کسی سے مطمٸن نہیں۔اسی طرح اہل علم سے تعلیمی نظام سے متعلق اراء لیں تو وہ بھی مطمٸن نہیں۔

عوام سے اراء لیں تو وہ بھی مطمٸن نہیں۔

سیاسی قاٸدین سے مذہبی قاٸدین سے متعلق اراء لیں تو وہ بھی مطمٸن نہیں۔

ہر جگہ ذاتی پسند نا پسند ومفادات اورجاہلی عصبیت نے پنجے گاڑ دیے ہیں۔اور اسلامی تعلیمات کو پس پشت ڈالدیا گیا ہے۔

تاجر بددیانت ہے۔مزدور کام چور ہے۔درجہ چہارم کے ملازمین سے لے کر22ویں گریڈ کے افسران تک کرپشن کے عادی ہوچکے ہیں۔

طلباء واساتذہ شارٹ کٹس لگالگا کر کاغذ کے ٹکڑوں واسناد کی دوڑ میں منہمک ہیں۔

کسان ،وڈیرہ،جاگیردار سود کے لین دین اور بنکوں کے قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہیں یا بد دیانتی سے ایک دوسرے کے مال واسباب پر نظریں جماٸے ہوٸے ہیں۔

میں نے مسجد،عدالت،فوج،پولیس،یونیورسٹی ،بازار،سکول،کالج،ہسپتال،پارک،کھیت کھلیان الغرض استطاعت بھر ہر جگہ حقیقی اسلام اور سچے مسلمان کی تلاش کی ہے مگر افسوس بحیثیت مجموعی مجھے اسلام اور مسلمان نہیں ملا۔

مجھے تلاش ہے اسلام ومسلمان کی۔میں اپنے اندر بھی اسے تلاش کرتا ہوں تو محض خوش فہمی کے سوا کچھ نہیں ملتا ۔ہم میں بہت سے لوگ جھوٹی امیدوں وخوش فہمیوں کے سہارے مطمٸن ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔مگر حقیقتا جھوٹی تسلی کے سوا کچھ نہیں ان کے پاس۔

میں ایک حقیقت پسند انسان ہوں۔مجھے حقیقی مسلمان وحقیقی اسلام کی تلاش ہے۔اگرچہ ایسے لوگ میرے سامنے اور ایسا نظام میرے شعور میں ہے اورحقیقی اسلام کے علمبردار زندہ ہیں مگر بہت کم۔میرے لیے ابھی بھی ان میں شمار وقت طلب ہے۔میری زندگی کاحاصل “فہم الدین وعمل الدین“ہے۔جس کی مجھے تلاش ہے اسے میں اپنی ذات میں محسوس کرنے کی لذت سے اشنا ہونا چاہتا ہوں۔اللہ تعالی توفیق دے۔امین بجاہ نبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم ہ

25-02-2022

Post a Comment

0 Comments