Facebook

امتحان میں کامیابی کیسے ممکن ہو؟How to succeed in the exam?

 بسم اللہ الرحمن الرحیم ہ صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہ

امتحان میں کامیابی کیسے ممکن ہو؟

کام کوٸی بھی ہو اسے بطریق احسن پایہ تکمیل تک پہنچانے اور اپنے موافق نتاٸج حاصل کرنے کے لیے دو چیزیں انتہاٸی اہم ہوتی ہیں:
١۔کام کرنے کی جستجو ولگن
٢۔کام کرنے کا اسلوب(طریق کار)سے واقفیت
اگر یہ چیزیں کسی فرد میں پاٸی جاٸیں تو اللہ تعالی اسے باالاخر کامیاب فرمادیتا ہے۔
پہلی چیز عموما ہرباشعور فرد میں موجود ہوتی ہے مگر دوسری چیز کے حصول کے دو طریقے ہیں۔
١۔اچھا رہبر ورہنما
٢۔تجربہ
اس تحریر کو مزید وسعت سے بچانے کے لیے اور افراد کی تخصیص کے لیے ہم مختلف تعلیمی امتحانات تک محدود رہیں گے۔موخرالذکر دوچیزوں میں سے پہلی کا تعلق اپ کے ادارے واساتذہ اور اپنی ذات سے ہے۔جبکہ دوسری کا تعلق محض اپ کی ذات سے ہے۔جب پہلی چیز میں کمزوری رہ جاٸے تو اپ کو ہر صورت تجربے (ازماٸش)سے گزرنا پڑتا ہے۔اس لیے اپ

کو ہر صورتحال کے لیے اپنے اپ کو تیار رکھنا ضروری ہے۔
مزید طوالت سے بچتے ہوٸے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات ،یونیورسٹی وکالجز کے ایڈمشن ٹیسٹس ،یونیورسٹیز کے جابز ٹیسٹس یا سیلکیشن بورڈز میں کامیابی کے حصول کے لیے اول الذکر دونوں چیزوں پر توجہ دی جاٸے۔
بعض لوگ لگن وجستجو کے باوجود کامیاب نہیں ہوپاتے بلکہ باربار کے تجربہ کے بعد کامیاب ہوجاتے ہیں۔
بعض لوگ دوسروں کے تجربہ سے فاٸدہ اٹھاکر بغیر کسی ازماٸش سے کامیاب ہوجاتے ہیں ۔ہمارے معاشرے میں عموما اسے قسمت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔اللہ تعالی نے اسباب پیدا کیے ہیں ہمیں انہیں اپنا کر کامیاب ہونا ہے تو ہماری قسمت ہمارے ہاتھوں میں ہے۔
اقبال کہہ گیا:
تقدیر کے پابند نباتات وجمادات
مومن ہے فقط احکام الہی کا پابند
پھر کہا:
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے 
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضاکیا ہے
میں موضوع کی طرف واپس اتا ہوں۔
اسلامیات کے امتحانات کی مکمل تیاری کے لیے سکالرز اکیڈمی اینڈ ریسرچ سینٹر فاراسلامک سٹڈیز اینڈ اورینٹل لرننگ ایک بااعتماد ادارہ ہے۔
ڈاٸریکٹر ادارہ ہذا کی کتاب اٸیڈٸیل اسلامیات(Ideal Islamic Studies for competitive exams)کافی حد مذکورہ بالامعیار پر پوری اترتی ہے۔الحمد للہ
چونکہ مصنف ورچوٸیل یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ اف اسلامیات کا فیکلٹی ممبر ہے اس لیے اسے ورچوٸیل یونیورسٹی کے طرز تدریس پر مرتب کیا ہے اوراسی طرز پر تدریس اکیڈمی کے فورم سے کررہا ہے۔
مقابلہ کے امتحان میں اس کتاب میں تین طرز پر موادموجود ہے۔اگرچہ تین کے علاوہ ایم فل اور پی ایچ ڈی لیول کی تحقیق کے بنیادی مصادر ،لنکس ،کتب اور مشقیں بھی موجود ہیں تاہم ایم اے لیول تک یہ تین طرز تدریس کامیابی فراہم کرتے ہیں۔
یادرہے ہم کامیابی کی جستجو اور لگن رکھنے والے ان افراد سے خاص طور پر مخاطب ہیں جو تیاری کے طریق کار سے ناواقف ہیں اور مواد بھی نہیں رکھتے۔تو ان کی یہ دونوں کمزوریاں دور ہوسکتی ہیں۔
مواد ہماری ویب ساٸیٹ سے ملے گا جس کا لنک میں اخر میں دے دیتاہوں۔ طریق کار یہاں عرض کررہاہوں نیز اکیڈمی میں رجسٹریش کی دعوت بھی دوں گا۔
تین طرز اپناٸیے۔
١۔سلیبس تلاش کیجیے(ویب ساٸیٹ پر مکمل سلیبس موجود ہے اس لیے تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ویب ساٸیٹ وزٹ کیجیے)
٢۔سب سے پہلے اسان طرز سے معروضی مطالعہ کیجیے۔(اس سلسہ میں بھی پانچ اہم کتب بھی اپ لوڈکردی گٸی ہیں)
٣۔کلاس واٸز مطالعہ کیجیے باالخصوص ایم اے لیول کی ریفرنس کتب ہر مضمون کی ایک ایک ضرور پڑھیے۔(پہلے دوکام اپ کو ٹیسٹ میں کامیاب کراسکتے ہیں مگر تیسرا کام انٹرویو میں کامیابی کے لیے ناگزیر ہے نیز ریفرنس کتب سے متعلقرہنماٸی کے لیے بھی ہماری ویب ساٸیٹ اور کتاب ideal islamic studies اپ کے لیے معاون ثابت ہوگی۔ان شاء اللہ)
اللہ تعالی ہم سب کا حامی وناصر ہو اوردین ودنیا کی کامیابیوں سے نوازے۔
امین بجاہ نبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم ۔
طالب دعا:
عبدالباسط عطاری 
پی ایچ ڈی سکالر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل اباد۔

20-03-2022

Post a Comment

1 Comments