Facebook

اسلامی ریاست اور مسلمان ریاست کا فرق(پاکستانی سیاست کے تناظر میں خصوصی مطالعہ)

اسلامی ریاست اور مسلمان ریاست کا فرق(پاکستانی سیاست کے تناظر میں خصوصی مطالعہ) 
 
١۔اقتداراعلی کا مالک اللہ تعالی ہے۔جبکہ مسلمان ریاستوں میں اقتدار اعلی عوام ،حکمران اور افرادواداروں کے ہاتھ میں ہے۔
٢۔موجودہ مسلمان ریاستوں میں  اقتدار کی تبدیلی بے سود ہے جب تک کہ نظام کی اصلاح وتبدیلی نہ کی جاٸے۔
٣۔عالمی اسلامی ریاست مدینہ 
اور
عمرانی محدود ریاست مدینہ میں بہت بڑا فرق ہے۔
٤۔باوجودیکہ عمرانی محدود ریاست مدینہ کا تصور عالمی اسلامی ریاست مدینہ سے مطابقت نہیں رکھتا تاہم ان کا منشور کسی حد تک اسلامی ریاست کی خصوصیات سے ہم اہنگ ہے۔جس کے تین بنیادی نکات ہیں:
١۔اقتدار اعلی کا مالک اللہ تعالی ہے۔اس کی تشریح وہ خوداری سے کرتے ہیں۔جو کہ ان کی تحریک کا سب سے پہلا منشور ہے۔تاہم ان کےتصورخودداری اور اقتداراعلی کی اللہ تعالی کو تفویض کے نظریہ میں زمین واسمان کا فرق ہے اس کا مطلب پھر وہی انسان بذات خود اقتداراعلی کا مالک بن جاتا ہے۔
٢۔انصاف کا قیام دوسرا اہم منشور بعینہ اسلامی ریاست کا وصف خاص ہے۔مگر اس کے قیام میں جدید مسلم ریاستیں ناکام ہیں اس کی بڑی وجہ افرادواداروں کی ناقص کارکردگی ونااہلی ہے۔
٣۔فلاحی ریاست کا قیام ان کا تیسرا اہم منشور ہے۔محض فلاحی ریاست کاتصور عالمی اسلامی فلاحی ریاست کے تصور سے مطابقت نہیں رکھتا۔
مختصر یہ کہ تحریک انصاف کے تین اہم منشور ہیں جو بظاہر باالکل پرکشش ہیں مگر فہم وتعبیر کے اعتبار سے ناقص ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ سربراہ کے اسلامی تصورات کی ناپختگی ہے۔(اس کے باوجود ان کا منشور دیگر سیاسی جماعتوں کے منشور سے زیادہ بہتر ہے اور ان کی شخصیت دیگر سیاسی قاٸدین سے زیادہ قابل اعتماد ہے)اس کے لیے صحیح اسلامی تصورات کا فہم وادراک ضروری ہے۔جس کے مطابق کراہ ارض پر اس وقت مسلم ریاستوں کا وجود تو حقیقت ہے مگر اسلامی ریاست ناپید ہے ۔
کیا اسلامی ریاست کا قیام ممکن ہے؟ریاست مدینہ کے قیام کے بعد اور خلفاٸے اسلام کے کردار کی روشنی میں اسلامی ریاست کا قیام نہ صرف ممکن بلکہ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے ۔اب اس ذمہ داری کی تکمیل کیونکر اور کیسے ممکن ہو؟یہ سوال انتہاٸی اہم ہے۔


Tags/Keywords:abdul basit attari,Abdul basit attari-mrso,muslim research scholar organization,mrso,Abdul Basit Attari,Professor Abdul Basit Attari,abdul basit,basit

Post a Comment

0 Comments